جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائنز میں عید الفطر کی نماز ادا کی، تمام پولیس افسران کو عید ملی اور افسران و جوانوں کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران و جوانوں سے عید ملی اور مبارکباد دی۔ ڈی پی او جہلم نے یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
ڈی پی کی او جہلم نے پولیس لائنز میں جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان ہماری فیملی ہیں ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا فرض ہے۔ پولیس فورس عید الفطر کے دن بھی اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
قبل ازیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے عید کے اجتماعات کا دورہ کیا، انہوں نے ڈیوٹی چیک کی اور پولس افسران کی خیریت دریافت کی۔
ڈی پی او جہلم نے امام بارگاہ امامیہ اور دیگر اجتماعات کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا، ڈی پی او جہلم نے پکٹس پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی چیک کیا اور ملاقات کی۔ عید کے موقع پر بہترین ڈیوٹیز سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ رمضان المبارک کی طرح عید الفطر کے موقع پر بھی فورس الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
