جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں بی ایس کامرس کی کلاسز کا اجراء کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کی تاریخ کا یادگار دن اور بی ایس کامرس کے پہلے بیچ کی اورینٹیشن کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ نے بی ایس کی کلاسز کے اجراء کے سلسلہ میں ادارہ کے پرنسپل پروفیسر طارق عزیز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے تاریخ ساز لمحہ قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر طارق عزیز نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا میرے ساتھی اساتذہ کی ٹیم کے سر ہے۔ یہ سب اس کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا، ایڈمن سٹاف کی کاوشیں بھی قابل قدر ہیں ان کا خصوصی مشکور ہوں۔
کالج ہذا کے سینئر اساتذہ پروفیسر محمد قاسم ،پروفیسراصلاح الدین، پروفیسر حماد رضا اور پروفیسر مظہرالرحمٰن نے پرنسپل کے خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر پرنسپل نے پانچویں سمسٹر کی کلاسز کے اجراء کی اجازت کے لئے کوششوں کا ذکر بھی کیا جس کے لئے ان شاء اللہ جلد اجازت مل جائے گی۔
