چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد

پنڈدادنخان: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ سامان، جن میں دو عدد مشینیں، کٹر اور گرینڈر شامل ہیں، برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔



