عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ پنڈدادنخان متحرک

پنڈدادنخان: وزیراعلیٰ پنجاب کے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ متحرک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عطائی ڈاکٹروں اورغیر قانونی کلینک کے خلاف کارروائی کے احکامات پر ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی ملک تحصیل پنڈدادنخان میں متحرک ہو گئے۔

ڈاکٹر محمد علی ملک نے کہا کہ تحصیل بھر میں جعلی ڈاکٹروں سمیت میڈیکل سٹورز کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں جعلی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version