آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے ماہ جنوری میں بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

سوہاوہ: آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے ماہ جنوری میں بجلی بندش کاشیڈول جاری کر دیا جس میں بڑاگواہ گریڈ اسٹیشن سے مختلف تاریخوں میں مختلف فیڈرز کی بجلی بندرہاکرے گی، بجلی9سے دن 2بجے تک بندرہاکرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی طرح آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے بڑاگواہ گریڈ اسٹیشن سے چلنے والے فیڈرز کی ماہ جنوری کیلئے بجلی بندشن کا شیڈول جاری کردیاجو مختلف تاریخوں میں مختلف فیڈرز کی بجلی صبح 9بجے سے دن 2بجے تک بندرہاکرے گی۔

بجلی بندش لائنوں کی مرمت اور درختوں کی کٹائی کی وجہ سے بند جارہی ہے جبکہ ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں شیڈول کے علاوہ بھی بجلی کی بدترین غیراعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروباری حضرات کاکاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا۔خواتین کو رات کے اندھیرے میں کھانا پکانے میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button