اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت گریڈ 18 کے افسران کو مدعو کرلیا

جہلم: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 40ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لیے گریڈ 18 کے افسران کو مدعو کرلیا ، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ کورس کا دورانیہ 29 اپریل سے 5 جولائی تک رہے گا۔ پنجاب بیوروکریسی سے شامل افسران جن میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ، ڈپٹی کمشنر چکوال قرت العین ملک، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان، ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف، ڈائریکٹر ایڈمن لاہور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی رابعہ ریاست، ڈی پی او ننکانہ صاحب ساعد عزیز، ایس پی سیکورٹی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی، ایس پی انویسٹی گیشن، انویسٹی گیشن برانچ لاہور احمد نواز شاہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جھنگ عبدالرزاق ہیں۔



