الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مانسہرہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ماڑی مقرب شاہ، یونین کونسل ہمشیریاں، تحصیل و ضلع مانسہرہ میں منعقد کیا گیا۔

یہ کیمپ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔ کیمپ میں چائلڈ اسپیشلسٹ اور اسکن اسپیشلسٹ کی ماہر ٹیم نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شرکاء اور مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے اس اہم اقدام کو سراہا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مریضوں نے فاؤنڈیشن کے کام کو انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قرار دیتے ہوئے بے حد دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم "الفلاح فاؤنڈیشن” ملک بھر میں صحت و فلاح کے شعبے میں قابل ذکر خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہ تمام سرگرمیاں شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button