شادی کی تقریب میں آتش بازی کر کے امن عامہ میں خلل ڈالنے والے 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کر کے امن عامہ میں خلل ڈالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے آتش بازی کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں گزشتہ روز تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران آتش بازی کی جا رہی تھی، جس پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے آتش بازی کے ذریعے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کی بلکہ عوام کے لیے خوف و ہراس اور امنِ عامہ میں خلل کا سبب بھی بنے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button