سابق چیئرمین یوسی دولت پور کی طرف سے پنڈدادنخان کی اہم سیاسی شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

پنڈدادنخان: سابق چیئرمین یونین کونسل دولت پور راجہ محموداختر کی طرف سے پنڈدادنخان کی اہم سیاسی شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

ظہرانہ میں چوہدری عابداشرف جوتانہ، راجہ قاسم علی خان، راجہ افتخاراحمد شہزاد، چوہدری ناصر جاوید وڑائچ، کرنل (ر) زاہد شیرازی، چوہدری نذیر ساہی، چوہدری نذیر مارتھ پنن وال، چوہدری مسعود، چوہدری عبداللہ عاصم اور دیگر دوست احباب موجود تھے۔

اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل اور پنڈدادنخان ضلع جہلم کی سیاست پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ آئندہ سیاسی فیصلوں پر ساتھ مل کر اور مشاورت سے حل کریں گے۔

Exit mobile version