جلالپور شریف پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی ایل سی ڈی مالِ مسروقہ ہے، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



