پنڈدادنخان: آدھووال کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ، عدالت نے 8 ملزمان کو بری کر دیا

پنڈدادنخان: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے موضع آدھووال کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ۔
تھانہ پنڈدادنخان کے مقدمہ نمبر 021/ 617 میں قتل اور اعانت قتل کے الزام میں نامزد آٹھ ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔
سرکار بنام سدرہ بی بی وغیرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دوران سماعت آمدہ شہادت استغاثہ اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
ملزمان کی طرف سے پیروی معروف قانون دان سابقہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید ظل حسنین کاظمی ایڈووکیٹ( چکوال ) نے کی۔ ملزمان کے وکیل کے جاندار قانونی دلائل اور بحث سے اتفاق کرتے ھوئے معزز عدالت نے فیصلہ صادر کیا ۔
ملزمان مقدمہ نے معزز عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے قانون کی بالادستی قائم کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔



