جہلم میں شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اعجاز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 9ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان نے قتل کی نیت سے مدعیان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے جبکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او چوٹالہ ، ایس ایچ او کالا گوجراں اور ان کی ٹیموں کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button