جہلم میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 70 سالہ شخص موقع پر جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، 70 سالہ موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ مجاہد آباد پل پر ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں جہلم کے علاقہ چکری راجگان کا رہائشی 70 سالہ موٹرسائیکل سوار طاہر فاروق موقع پر ہی دم توڈ گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button