سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول اور گرلزہائیرسیکنڈری سکول ڈومیلی میٹرک نتائج میں بازی لے گیا

سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول اور گرلزہائیرسیکنڈری سکول ڈومیلی میٹرک نتائج میں بازی لے گیا، ثانیہ منصور نے1155، محمدعمر نے 1109نمبرحاصل کئے، گورنمنٹ گرلزہائی سکول بڑاگواہ کی طالبہ مقدس جبین نے1063نمبر لے کرسکول سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ سے میٹرک کے سالانہ رزلٹ جاری کردیا جس میں علاقہ ڈومیلی کے سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات بازی لے گئے۔ گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول ڈومیلی کی طالبہ ثانیہ منصور نے 1155نمبرحاصل کرکے سکول میں پہلی پوزیشن لی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈومیلی کے طالب علم محمدعمر نے 1109نمبرحاصل کرکے لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑاگواہ کی طالبہ مقدس جبین 1063نمبرحاصل کرسکول سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ان طلبہ و طالبات نے کامیابی سمیٹ کراپنے سکول ٹیچرز والدین اور علاقے کا نام سرفخر سے بلند کردیا جو اس بات کاثبوت ہےکہ گورنمنٹ سکول کم وسائل کے باوجود پرائیویٹ سکولز سے بہت بہتر رزلٹ دیئے۔

کامیابی پر انکے عزیزو اقارب دوستوں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version