جہلم: یوٹیلیٹی سٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے ساڑھے7 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج آج سے شروع ہو گا جس کی منظوری نگران کابینہ نے دی تھی۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں ساڑھے7 ارب روپے کے رمضان پیکج کے باوجود 3 بنیادی اشیا چینی، آٹا اورگھی کی قیمتوں پر مزید ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے لئے ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کی آج سے شروعات ہوگی۔ اس پیکج کی منظوری نگران حکومت نے دی تھی ۔
ذرائع نے بتایاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی، آٹے کے 10کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے اورگھی کی فی کلوقیمت 365 روپے برقرار رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔ ذرائع یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان پیکج کا اطلاق آج سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا، نگران کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔
