پنڈدادنخان: جلالپور شریف میں مسلح ڈکیت گھر سےنقدی، الیکٹرانکس مصنوعات اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو ڈکیتوں کی سلامی، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں ڈاکو رات کے اندھیرے میں گھر کی دیواریں پھلانگ کر چک جانی کے رہائشی جہانگیر اشرف کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا۔

نامعلوم مسلح ڈاکو قیمتی اشیا سمیت گھر میں موجود نقدی ، الیکٹرانکس مصنوعات، کپڑے اور اشیاء ضروریہ بھی ساتھ لے گئے جن کی کل مالیت چار لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی مسلح ڈاکو ایک گھنٹہ تک اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تلاشی لیتے رہے، ڈا کو گھریلو خواتین سے رشتہ داروں کی شادی کے موقع پر پہنے گئے زیورات بھی طلب کرتے رہے۔

علاقے میں خوف و حراس کی فضاء برقرار مکینوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button