پنڈدادنخان میں دوران ڈکیتی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر کے کار چھیننے والا ڈاکو گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان میں ڈکیتی کے دوران ٹیکسی ڈرائیور مظہر حسین کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا۔

ملزم علی حسن نے ڈیڑھ ماہ قبل مظہر حسین کو روال کے قریب دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا اور اس سے کار چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پنڈدادنخان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سنگین جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی محنت کو شاباش دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button