جہلم میں جی ٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد زخمی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں راٹھیاں کے مقام پر جی ٹی روڈ پر کار، رکشہ، ٹرک اور کنٹینر کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 33 سالہ عدنان خان ولد گل داد خان اور 35 سالہ احمد عرفان ولد محمد ریاض شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔



