الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ ، سینکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ ، سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بمقام گاؤں کاہنہ نکڑالی روڈ پر کیا گیا جس میں چائلڈ اسپیشلسٹ، سکن اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں، بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لیے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button