دینہ کے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 232/23 بجرم CNSA 9(1) 3D تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم محمد بنیامین نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

مجرم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی موثر پیروی کی وجہ سے معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button