اسکن کینسر کی بروقت تشخیص ضروری ہے، ڈاکٹر طیبہ مسعود

دینہ: ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر طیبہ مسعود نے کہا ہے کہ جلد کا سرطان (اسکن کینسر) ایک عام بیماری ہے جو زیادہ تر ان افراد میں ظاہر ہوتی ہے جو طویل عرصہ دھوپ میں رہتے ہیں، جبکہ نقصان دہ کیمیکلز کا استعمال بھی اس کا اہم سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسکن کینسر کی بروقت تشخیص عموماً جلد پر موجود کسی غیر معمولی تل یا نشان کے معائنے سے ہوتی ہے۔ ایسے نشانات جو رنگ یا شکل تبدیل کریں یا وہ زخم جو دیر تک مندمل نہ ہوں، انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر طیبہ مسعود کے مطابق اسکن کینسر کی علامات میں:
- ایسے تل یا دھبے جو وقت کے ساتھ تبدیل ہوں
- غیر متوازن شکل، بے قاعدہ کنارے اور مختلف رنگ
- جلد پر ایسا زخم جو چار ہفتوں میں ٹھیک نہ ہو
- خارش، خون آنا یا پپڑی بننا شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ ہلکی رنگت والے افراد میں اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ خاندانی تاریخ بھی ایک اہم عنصر ہے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انہوں نے مشورہ دیا کہ:
- دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن اسکرین کا استعمال کریں
- جسم کو ڈھانپنے والے کپڑے پہنیں
- صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچیں
- جلد کا باقاعدگی سے معائنہ کروائیں
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اگر جلد پر کوئی مشکوک نشان ظاہر ہو تو فوری طور پر ماہرِ امراضِ جلد سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔
ڈاکٹر طیبہ مسعود ہر سوموار اور جمعرات صبح 10 بجے سے 1 بجے تک عدیل کلینک، نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ میں مریضوں کا معائنہ کرتی ہیں۔



