جہلم میں کھلاڑیوں کے وفد کی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سے ملاقات، سہولیات کی فراہمی پر زور

جہلم: ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اور معروف سماجی و کاروباری شخصیت نوید صفدر میر کی قیادت میں کھلاڑیوں کے وفد نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سے ملاقات کی۔ وفد میں پنجاب کے نمائندہ ارشد کیانی، اختر علی میر، لائن ہاکی کلب کے صدر شاہد تنویر اور سماجی کارکن چوہدری وقاص شامل تھے۔

اس ملاقات میں جہلم کے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل، کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی کمی جیسے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نوید صفدر میر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں لیکن سہولیات کی کمی اور عدم توجہی کے باعث ان کی صلاحیتیں زنگ آلود ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی کھیل ہاکی کو بچانے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کھلاڑیوں کے مسائل کے حل اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو ترقی دینا ان کی اولین ترجیح ہے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کے لیے ضلعی سطح پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ضلعی سطح پر ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button