جہلم شہر نالو ں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ذراسی بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا

جہلم: اندرون شہر نالو ں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ذراسی بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔
جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقے تالاب کی منظرکشی کرتے رہے ، بارش کا پانی شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے مکینوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالہ سے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بارمیونسپل کمیٹی کو تحریری و زبانی طور پر آگاہ کیا گیا کہ نالوں پر قائم ہونے والی پختہ تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے عمل کو شروع کیا جائے۔ مون سون کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے مگر اس طرف انتظامیہ توجہ مرکوز نہیں کررہی۔
آج ہونے والی بارش سے شہر یوں کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے مکینوں و دکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
شہریوں کے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے مطالبہ کیاہے کہ نکاسی آب کے نالوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کو ختم کروایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔



