پنڈدادنخان: موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ سامان اور رقم برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کے دوران ملزم نفیس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل فروخت کرکے حاصل کی گئی 20 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے موٹر سائیکل چوری کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مکمل شواہد عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button