ڈومیلی موڑ پر اے این ایف اہلکاروں کی شہادت، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

جہلم: وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی موڑ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے 2اہلکاروں اور ایک پرائیویٹ اہلکار کی شہادت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل گلزار، مظہر سمیت شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے اے این ایف کے اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ اے این ایف کے دونوں اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں، انکے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button