سوہاوہ:‌ ڈومیلی کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے قریب 2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں پنڈوری کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار محمد شاقی سکنہ گوڑھا اور محمد رازق سکنہ پنڈوری شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button