پنڈدادنخان میں خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپورشریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ملزمان دلاور عباس ،محمد اشفاق ،علام عباس ،محمد فاروق اور غلام حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد اشفاق سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے میرے بھائی، بھابی اور بھتیجےکو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
جلالپورشریف پولیس کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث05ملزمان گرفتار ،وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز
اسلحہ برآمد جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ملزمان دلاور عباس ،محمد اشفاق ،علام عباس ،محمد فاروق اور غلام حیدر کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد اشفاق سے پسٹل 30بور معہ pic.twitter.com/DGJNCz6TyO— JHELUM POLICE (@police_jhelum) October 16, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔



