جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں کے علاقہ قیصر آباد میں اوباش شخص عرفان عرف بونگا نے روہتاس روڈ کے رہائشی 17 سالہ نوجوان درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سالہ نوجوان دوکان سے کام ختم کر کے گھر واپس آ رہا تھا کہ ملزم عرفان نے اس کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان عرف بونگے کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button