سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم جہلم کا اجلاس، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر نامزد

جہلم: سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم جہلم کا اجلاس میں عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد کی شرکت، معروف ماہر امراض سینہ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ممبران نے اتفاق رائے سے سول سوسائٹی جہلم کا ایک سال کیلئے بطور صدر نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم جہلم کا اجلاس سرمد ہسپتال محمدی چوک میں منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں معروف ماہر امراض سینہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ممبران نے اتفاق رائے سے سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم جہلم کا ایک سال کیلئے بطور صدر نامزد کر دیا گیا۔

دیگر عہدیداروں میں بانی سول سوسائٹی جہلم محمد غیاث بلبن، صدر و معروف ماہر امراض سینہ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، سینٹر نائب صدر ملک محمد اقبال اعوان، نائب صدر حاجی راجہ اظہر محمود، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، جنرل سیکرٹری عدیل احمد، سجاد احمد جوائنٹ سیکرٹری اور پرویز احمد کیانی فنانس سیکرٹری خدمات سر انجام دیں گے۔

ڈاکٹر کوثر ناہید انور، راجہ محمد افضل کیانی، صدر ڈسٹرکٹ بار فدا الحسن ساہی، پروفیسر شریف ساجد، پروفیسر سہیل احمد، توصیف بیگ، شیخ عبد الوحید، ڈاکٹر ظفر اقبال مغل، محمد عثمان غنی، محمد اسلم بھی اجلاس میں شامل تھے۔

صدر سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس فورم کا مقصد جہلم کی بہتری ہے، جہلم کے مسائل کے حل کیلئے اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Exit mobile version