میٹرک امتحانی مراکز کے 100گز اندر دفعہ 144نافذ کرنے کا حکم

جہلم:وزارت داخلہ پنجاب نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے.
اس کے تحت امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں امتحان کے امیدواروں اور نگران عملہ کے سوا دیگر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد ہو گی.
نیز اس حکم کے تحت امتحانی مراکز کی حدود میں کسی شخص کو امدادی کتب وغیرہ لے جانے، موبائل فون کے استعمال اور پانچ سو گزحدود میں فوٹو سٹیٹ مشین نصب کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی ۔



