جہلم میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والی 6 گاڑیاں پکڑی گئیں، ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف

جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ناقص دودھ سپلائی کرنے والی 6 گاڑیاں پکڑ لی گئی، ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور پانی ملا دودھ سپلائی کرنے والی 6 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ گاڑیوں سے برآمد ہونے والے دو ہزار لیٹر ناقص دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیاں پکڑی گئیں، ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #pageforyou #food #milk ♬ original sound – Jhelum Updates

ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناکے پر مجموعی طور پر 10 دودھ بردار گاڑیوں سے 27 ہزار لیٹر دودھ کی جانچ پڑتال کی، جس میں سے 2 ہزار لیٹر دودھ کو ناقص اور ملاوٹی قرار دیا گیا۔ یہ ناقص دودھ راولپنڈی اور اسلام آباد سپلائی کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران دودھ سپلائی کرنے والوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button