جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 10 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم پولیس کا مشین محلہ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، 10 جواری جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مشین محلہ نمبر 1 جہلم میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 40ہزار روپے سے زائد نقدی، 11 عدد موبائل فونز، پانچ عدد موٹرسائیکلیں اور آلات قماربازی برآمد کر لئے۔
گرفتار ملزمان میں ساجد محمد ولد عبدالحق سکنہ کالاگجراں، آصف محمود ولد کرم داد سکنہ جادہ مخدوم آباد، عدیل اکرم ولد محمد اکرم سکنہ شاہی محلہ سرائے عالمگیر، ناصر محمود ولد حاجی ریاض احمد سکنہ مشین محلہ نمبر 3 ، عدیل فاروق ولد محمد فاروق سکنہ ڈھوک عبداللہ، محمد یاسر ولد محمد ریاض سکنہ مشین محلہ نمبر 3، ناصر عباس ولد محمد ریاض سکنہ مشین محلہ نمبر 3جہلم، صابر حسین ولد اکبر سکنہ پیراغیب، محمد نذیر ولد اللہ دین سکنہ ساحل کالونی اور ملک محمد صدیق ولد احمد دین سکنہ مشین محلہ نمبر 1جہلم شامل ہیں۔
ملزمان نے تاش پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا،جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔



