ضلع جہلم میں انڈر 16 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

جہلم: چودھری وحید احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں ضلع جہلم میں سپورٹس کیلنڈر کے مطابق مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔

چودھری وحید احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم کے تمام کلبوں اور کھلاڑیوں سے التماس ہے کہ اپنی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں، تمام کلب اور کھلاڑی اپنی رجسٹریشن متعلقہ تحصیل میں تحصیل سپورٹس آفس سے کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد رجسٹرڈ کلبوں/ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کو ادارے کی جانب سے ہر ممکن سپورٹس کی سہولیات فراہم کی جا سکیں، نیز ادارے کی جانب سے وظائف کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ڈی ایس او جہلم کا کہنا تھا کہ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل صوبہ بھر میں کھیلوں کے شوقین نوجوانوں اور سپورٹس کی بہتری اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں سالانہ سپورٹس کیلنڈر 24-2023 کے شیڈول کے مطابق انڈر16 (بوائز و گرلز) کے مقابلے مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جن کی تاریخ اور مقام کا شیڈول سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کر دیا جائے گا۔

چودھری وحید احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم نے کہا کہ ضلع بھر سے پروموٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم کی زیر نگرانی ڈویژنل سطح پر شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button