جہلم پولیس نے منشیات فروش کو آئس سمیت پکڑ لیا

جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جبران علی اشرف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 270 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن پوری شدت سے جاری رکھا جائے گا۔



