ٹریفک پولیس جہلم کا کریک ڈاؤن، متعدد ڈرائیورز کو چالان، کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

جہلم: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب لاہور مرزا فاران بیگ کی طرف کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف جاری احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات کی مطابق اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر اختر نے اپنی موجودگی میں 23 نومبر کو کریک ڈاؤن کرتے ہوئےٹریفک پولیس جہلم نے متعدد گاڑیوں / چنگ چی / موٹر سائیکل ڈرائیوران کے چالان کیے۔

متعدد کم عمر ڈرائیوران کی چنگ چی /موٹر سائیکلزکو مختلف تھانہ جات اور ٹریفک آفس میں بند کیا گیا اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف FIRs کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔کم عمر ڈرائیور ان کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس جہلم شہر بھر میں بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔

والدین سے بھی گزارش ہے وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے اور ان کی جان کی حفاظت کے لئےکم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اپنوں اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کریں ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

Exit mobile version