جہلم: پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سرمد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 09 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا، جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
