صحافیوں کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک ساجد داؤد سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

سوہاوہ: تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد نے تھانہ ڈومیلی میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او سب انسپکٹر ملک ساجد داؤد سے اہم ملاقات کی۔

وفد میں صدر شیخ انیس احمد، نائب صدر راجہ ساجد محمود، سیکرٹری انفارمیشن محمد نبیل حسن، وجاہت گل اور راجہ ندیم عزیز شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے ایس ایچ او کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔

ملاقات کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایس ایچ او ملک ساجد داؤد نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست میں شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا اولین ترجیح ہے، جبکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

ملاقات کے اختتام پر صحافیوں نے پولیس کے عزم کو سراہتے ہوئے ہر ممکن صحافتی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Exit mobile version