ناقص اور کم پیمانے پر پٹرول و ڈیزل فراہم کرنیوالے پمپس کو فوری سیل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

سوہاوہ: ضلع بھر میں پٹرول پمپس کے پیمانے اور معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ ضروری ہے، شہریوں کو ناقص اور کم پیمانے پر پٹرول و ڈیزل فراہم کرنے والے پمپس کو فوری سیل کیا جائے گا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سوہاوہ میں پٹرول پمپ پر پیمانے اور معیار کی چیکنگ کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے ساتھ پٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے پمپس پر واش رومز کی حالت کو بہتر بنانے اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button