ڈی پی او جہلم نے متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری پر بحال کر دیا

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا ملازمین کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری، متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری پر بحال کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے عید سے قبل نوکری سے معطل ملازمین کے اردل روم کا انعقاد کیا۔ انہوں نے ضلع بھر سے اردل روم میں پیش ہونے والےافسران و اہلکاران کو معطلی سے نوکری پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔

ڈی پی او جہلم نے بحال ہونے والے اہلکاران کو احسن طریقہ سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن اور فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر بازپرس ہو گی اور سخت محاسبہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button