دینہ میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کی۔ گرفتار ملزم سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز، 1 لاکھ روپے نقدی اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔



