جہلم: فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد نے 300سے زائد گھرانوں کو مفت رمضان راشن تقسیم کر دیا

جہلم: ہرسال کی طرح رمضان المبارک میں مستحق افراد کو کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے اور بڑی رازداری سے فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد نے 300سے زائد گھرانوں کو مفت رمضان راشن تقسیم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ 42سال سے قائم فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد جو کہ خدمت سے سرشار چوہدری محمد لطیف مرحوم نے جس کی بنیاد رکھی تھی اور ابھی ان کے صابزادے چوہدری عبدالرشید سرپرست فلاحی کمیٹی جنھوں نے آج بھی اس کو قائم رکھا ہوا ہے اور خدمت خلق کے لئے ہمیشہ سب سے آگے ہوتے ہیں۔

چوہدری عبدالرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہم اللہ کی رضا کے لئے کرتے ہیں اور اس رفاحی کام میں ہمارے خاندان کے بہت سے لوگ بھرچڑھ کا حصہ لیتے ہیں اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں تقریبا 300سے زائد گھرانوں کو راشن تقسیم کیا گیا اور بہت ہی رازداری سے مستحق، نادار اور غریب ضرورت مندوں کو رمضان راشن پیک دیا گیا جس میں رمضان المبار ک کے مقدس ماہ میں گھر میں ضرورت کھانے پینے کی تمام اشیاء دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں فلاحی کمیٹی کے صدر چوہدری ظفر محمود اور جنرل سیکرٹری ملک سہیل انجم سمیت تمام ممبران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس نیک کام میں میرا بھرپور ساتھ دیاشاہد علی (محشر جنرل سٹور) والے اور ان کے سٹاف کا بھی بہت مشکور ہوں جنھوں نے رمضان راشن وصول کرنے ہونے والوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا اور پر اک سے خوش دلی سے پیش آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان راشن کے علاوہ فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد ہر ماہ تقریباً 15گھرانوں کو راشن مہیا کر رہے اور ضرورت کے مطابق مستحق اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں بھی دی جاتی ہیں جبکہ غریب طلبہ وطالبات کو کتابیں بھی دی جاتی ہیں۔

↑
Exit mobile version