صاف ماحول عوام کا حق اور حکومت پنجاب کا مشن ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے مدینہ ٹاؤن اور ڈھوک فردوس میں نکاسی آب کے مسائل پر شہریوں کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی اور نکاسی آب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول عوام کا حق اور حکومت پنجاب کا مشن ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے میونسپل کمیٹی حکام کو ہدایت دی کہ نکاسی آب کی صورتحال میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انہیں سیوریج سسٹم کے پلان پر بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام شہر کے نالوں کی بروقت اور معیاری صفائی کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں شہریوں کی شکایات کو فوری حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ موقع پر اقدامات کر رہی ہے۔



