جہلم سے گوجرانوالہ سفر کرنے والے شہری کا گمشدہ قیمتی سامان پولیس نے تلاش کر کے واپس کر دیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جہلم سے گوجرانوالہ سفر کرنے والے شہری کا گمشدہ قیمتی سامان تلاش کر کے اس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے شہری نے اپنے قیمتی سامان جس میں زیورات اور نقدی شامل تھے گم ہونے کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی۔ اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید طریقۂ تفتیش اور مختلف ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ سامان تلاش کر لیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد ہونے والا قیمتی سامان شہری کے حوالے کر دیا، جس پر شہری نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کی مدد اور ان کے مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version