جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والےملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، مزید 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والےملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم زین العابدین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے رائفل44 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی اوجہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button