کھلے ٹیوب ویل کے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 6 سالہ ذہنی معذور بچی جاں بحق

جہلم میں 6 سالہ ذہنی معذور بچی ہمسایوں کے کھلے ٹیوب ویل کے پانی کے ٹینک میں ڈوب گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے لنگرپور روڈ ٹھٹھی مغلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 6 سالہ ذہنی معذور بچی ہمسایوں کے کھلے ٹیوب ویل کے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بچی پانی کے ٹینک میں ڈوب گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم ریسکیو اہلکاروں کی آمد سے قبل ہی مقامی افراد بچی کو پانی کے ٹینک سے باہر نکال چکے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والی بچی کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔

جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت کشف نعیم دختر نعیم سکنہ لنگرپور روڈ ٹھٹھی مغلاں کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button