ضلع جہلم میں 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند رہے گی؟

جہلم: نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل سروس کہاں بند ہو گی تعین ہوگیا، کن شہروں میں سروس بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس مخصوص مقامات پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اکثر اضلاع میں 10،9محرم کوصبح 8 سے رات 10تک موبائل جزوی بند رہے گی۔

جہلم، لاہور،قصور، شیخوپورہ،سرگودھا،خوشاب ، سیالکوٹ،اٹک، چکوال،ملتان میں بھی سروس بند نہیں ہوگی جبکہ خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں سروس بحال رہے گی۔

گوجرانولہ، نارووال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوربھکر ، منڈی بہاؤالدین،وزیرآباداورراجن پور میں سروس جزوی معطل رہے گی، اس کے علاوہ فیصل آباد،بہاولنگر اورحافظ آباد میں بھی جزوی سروس معطل ہوگی۔

راولپنڈی 28 ، رحیم یارخان 15، میانوالی اوربہاولپور میں 11 مقامات پر سروس معطل ہوگی۔

Exit mobile version