ڈومیلی میں خواتین پر تشدد اور لڑائی جھگڑے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور خواتین پر تشدد کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے اور خواتین پر تشدد میں ملوث چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے انہیں چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

Exit mobile version