جہلم میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، موٹرسائیکل برآمد

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں اہم پیش رفت، ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کیا جو کہ ایک موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف حاصل ہونے والے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اسے جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button