اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی میں نرمی، گھروں کے قریب پوسٹنگ کا بڑا ریلیف

جہلم: محکمہ تعلیم جہلم نے گھروں کے قریب تبادلے کروانے کے خواہشمند اساتذہ کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے تبادلوں کی پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق حق دار اساتذہ پر تبادلوں کے لیے 3 سال کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

اس سے قبل کسی بھی استاد کو تبادلہ کروانے کے لیے ایک ہی سٹیشن پر کم از کم 3 سال مکمل کرنا لازمی تھا، تاہم اب حق دار اساتذہ کو الگ سے آپشن فراہم کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اوپن میرٹ کے تحت تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، اساتذہ 28 ستمبر تک درخواست جمع کروا سکیں گے۔

درخواستوں کی تصدیق کا عمل 4 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کر دیے جائیں گے۔

Exit mobile version