پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا ملزم اشتہاری گرفتار

جہلم: پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا ملزم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران مسعود کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے پولیس خدمت مرکز جہلم آیا جس کا ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ اشتہاری ملزم نکلا۔
ملزم اشتہاری راستہ روکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں سال 2023 سےتھانہ ڈوہمن پولیس ضلع چکوال کومطلوب تھا۔
پولیس خدمت مرکز کے عملہ نے بعد تصدیق ملزم اشتہاری کو فوراً گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا،جسے آئندہ بعد کارروائی ضابطہ حوالہ متعلقہ پولیس ضلع چکوال کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے کہا کہ پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔



